• news

اسلام آباد: وزیراعظم نے میٹروبس منصوبے سے آلودگی کا نوٹس لے لیا جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (آن لائن) میٹروبس پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی پر وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مذکورہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی کے پھیلنے کے معاملات پر وزارت ماحولیات نے وزیراعظم نواز شریف کو رپورٹ ارسال کی تھی جس پر انہوں نے نوٹس لیا اور آلودگی کی روک تھام کے لئے وزارت ماحولیات کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ڈینگی وائرس پھیلنے کے خدشے کو ختم کرنے کے لئے گڑھوں میں سے پانی نکالا جائے اور انہیں جلد از جلد پُر کیا جائے۔
وزیراعظم/ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن