ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کلو کمی
اسلام آباد (خبر نگار) اےل پی جی مارکےٹنگ کمپنےوں نے اےل پی جی کی قےمت مےں 10روپے فی کلوگرام کمی کردی ہے جس کے بعد گھرےلو سلنڈر کی قےمت 100روپے اور کمرشل سلنڈر کی قےمت مےں 350 روپے کمی واقع ہوگئی ہے، 15نومبر تک مزےد کمی متوقع ہے، عالمی منڈی مےں اےل پی جی کی قےمتوں مےں کمی کے باعث لوکل مارکےٹ مےں بھی اےل پی کی قےمتوں مےں کمی کردی گئی ہے، اےل پی جی ڈسٹری بےوشن اےسوسی اےشن کے چےئرمےن عرفان کھوکھرکا کہنا ہے کہ حکومت کی واضع ہداےات کے باوجود لوکل پروڈےوسروں کی طرف سے قےمتوں مےں کمی نہ کرنے کی وجہ سے اب بھی اےل پی جی کی قےمت زےادہ ہے، حکومت نے اےسی کمپنےوں کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے امےد ہے کہ جلد قےمتوں مےں مزےد کمی آئے گی۔
اےل پی جی/ قیمت کمی