• news

پاکستان ،بھارت میں ٹریک ٹو سفارتکاری جاری، گزشتہ ہفتے بنکاک میں بات ہوئی

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان اور بھارت میں بظاہر رسمی سطح پر بات چیت کا عمل تعطل کا شکار ہے، اسکے باوجود دونوں ملکوں میں ٹریک ٹو سفار تکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے نوائے وقت کو بتایا کہ گزشتہ مہینے بنکاک میں پاکستان بھارت ٹریک ٹو مذاکرات ہوئے جن میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اعتماد سازی پر بات چیت ہوئی۔ سینئر سفارتکار نے جو ان مذاکرات میں شریک رہا ہے، نے بتایا کہ مودی حکومت پاکستان کے بارے میں سخت موقف اختیار کئے رکھے گی۔ یہ بدقسمتی ہوگی اگر بھارت پاکستان میں اس وقت بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سیاسی سطح کی بات چیت سے فائدہ نہ اٹھائے۔ اس وقت پاکستان میں اکثر سیاسی جماعتیں بھارت سے اچھے مراسم کی حامی ہیں۔ اگر پھر بھی بھارت اس صورتحال سے استفادہ نہ کرے تو یہ خطے کیلئے بدقسمتی کی بات ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن