• news

ایران کا امریکی جاسوس طیارے کی نقل کر کے بنائے گئے ڈرون کی پہلی کامیاب پرواز کا دعویٰ

تہران (اے ایف پی) ایران نے 2011ءمیں مار گرائے گئے امریکی ڈرون RQ-170 کی نقل کرتے ہوئے تیار کئے گئے ڈرون کی پہلی اڑان کی کامیاب آزمائش کا دعویٰ کیا ہے۔ اس جاسوس طیارے کی تصاویر جاری کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ قبل ازیں ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا یہ ڈرون ہماری حدود میں داخل ہوا تو گرا کر اسکی ٹیکنالوجی ڈی کوڈ کر لی تھی جبکہ امریکہ نے موقف اپنایا تھا 2011ءمیں یہ جاسوس طیارہ تکنیکی خرابی سے گرا تھا۔ انقلابی پاسداران گارڈز کے کمانڈر جنرل عامر علی صاحبزادہ نے کہا ڈرون کی آزمائشی پرواز کی فلم کی ہے جلد جاری کیا جائیگا۔
ایران دعویٰ

ای پیپر-دی نیشن