• news

کراچی‘ راولپنڈی میں پولیس اہلکاروں پر حملے پانچ جاں بحق

کراچی+ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ کرائم رپورٹر) کراچی اور راولپنڈی میں فائرنگ کے واقعات اور بم حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پریڈی تھانے کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ دھماکے سے موبائل میں آگ لگ گئی، جس میں جھلس کر 2 اہلکار شمس الرحمن اور محمد مبین جاں بحق اور محمد اعجاز شدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونیوالا کانسٹیبل محمد مبین لیاری کے گینگسٹر ارشد پپو کے قتل کیس کا آخری گواہ تھا۔ اس کیس کے تمام گواہ مارے جا چکے ہیں۔ ادھر گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار مطیع اللہ جاں بحق 2 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس اہلکار ایس پی طاہر نورانی کے گارڈ بتائے جا رہے ہیں ۔ شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے اور محمود آباد سے نوزائیدہ بچے کی نعش ملی ہے۔ ڈالمیا میں مقابلے میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ کراچی کے علا قے سرجانی ٹاﺅن میں بابا موڑ کے قریب سکول وین پر فائرنگ سے تیس سالہ ڈرائیور عمران سردار جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی۔ لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ گلستان جوہر کے علاقے میں بھائیوں نے فائرنگ کر کے بہن فرزانہ کو قتل کر دیا۔ ڈالمیا کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں گینگ وار ملزموں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ دریں اثنا راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صادق آباد کے علا قہ مےں امام بارگاہ رضوےہ سٹلائٹ ٹاﺅن کی ڈےوٹی پر موجود اےک پولےس اہلکار محمد وحےد ظفر جاں بحق جبکہ تعاقب کرنے والے محافظ فورس کے دو اہلکار قمر اور عدےل اور رضوان نامی راہگےر شدےد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر رےسکےو 1122نے زخمےوں کو قرےبی ہسپتال منتقل کر دےا جہاں رات گئے شدےد زخمی کانسٹےبل قمر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا۔ ابتدائی تفصےل کے مطابق محمد وحےد ظفر نامی کانسٹےل کی ڈےوٹی امام بارگاہ رضوےہ سٹلائٹ ٹاﺅن اے بلاک کے باہر تھی جہاں رات آٹھ بجے کے قرےب باہر اےک موٹر سائےکل آ کر رکا جسے چےک کرنے کے لئے کانسٹےبل آ گے بڑھا تو ملزموں نے فائرنگ کر کے اسے ابدی نےند سلا دےا اور فرار ہونے لگے اسی اثناءمےں قرےب موجود موٹر سائےکل سوار محافظ فورس کے اہلکاروں عدےل اور قمر نے ملزمان کا تعاقب کےا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔














ای پیپر-دی نیشن