• news

لاہور کے مختلف علاقوں میں داعش کے پوسٹر اور سٹکر

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے پوسٹر اور سٹکرز لگ گئے۔ جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے پوسٹر لگانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نواب ٹاﺅن پولیس نے پوسٹر لگانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نامعلوم افراد نے نواب ٹاﺅن، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ اور کینال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں داعش کے پوسٹرز اور سٹکرز دیکھنے میں آئے، سٹکرز اور پوسٹرز دیواروں اور کھمبوں پر لگائے گئے ہیں، دہشت گرد تنظیم کے پوسٹرز دیکھ کر شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے فوری طور پر مختلف جگہوں سے پوسٹرز اور سٹکرز کو اتار دیا اور رات گئے تک پوسٹرز اور سٹکرز لگانے والے نامعلوم ملزمان کو تلاش کرتی رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
داعش/ پوسٹر

ای پیپر-دی نیشن