عمران خان شروع سے سیاسی معاملات میں فوج کو ملو ث کرنا چاہتے ہیں: تجزیہ کار
کراچی (نوائے وقت نیوز) سینئر تجزیہ کار طلعت مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان شروع سے سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنا چاہ رہے ہیں۔ فوج کو اس معاملے میں ملوث نہیں کرنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے کے شروع میں بھی ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا کہہ چکے ہیں۔عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عمران خان کو صرف فوج پر اعتماد ہے، عمران خان اپنا چھوٹا سا ملک بنائیں، عمران خان کی سمجھ بہت کم ہے کبھی افتخار محمود چودھری کی تعریفیں کرتے تھے اور اب ان کی برائیاں کر رہے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی بات نہیں بلکہچھوٹے ملازم کی طرح بات کی، عمران خان عدالتی پینل میں جج مقرر نہیں کر سکتے۔