اسحاق ڈار کو معاملات کی بالکل سمجھ نہیں: اعجاز چودھری
لاہور (میاں عمران عباس) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو معاملات کی بالکل سمجھ نہیں۔ جے آئی ٹی بنتی رہی ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام ’’اسائنمنٹ‘‘ میں میزبان انیقہ نثار کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے حوصلے اور دانشمندی کا مظاہرہ کیاہے اورجوڈیشل کمشن کی تجویز دی ہے۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان نے کہاکہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ ججوں کے تقدس کا خیال رکھیں اور اداروں کا احترام کریں۔ چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت لاہور دلاور چودھری نے کہا ہے کہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں جسٹس تصدق جیلانی عمران کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیں گے۔ (واضح رہے پروگرام اسائنمنٹ جسٹس (ر) تصدق جیلانی کی معذرت سے پہلے نشر کیا گیا)