اسلام آباد میں ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا پنجاب میں مزید 44 کیسز‘ تعداد 1190 ہو گئی
لاہور + اسلام آباد (نیوز رپورٹر + آئی این پی) پنجاب میں مزید 44 نئے ڈینگی کیسز سامنے آگئے۔ گذشتہ روز لاہور میں 7 شیخوپورہ 5 اور راولپنڈی میں 32 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 1190 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کا پہلا مریض دم توڑ گیا۔ ظاہر شاہ پمز ہسپتال میں زیرعلاج تھا، اسے گذشتہ روز ڈینگی وارڈ سے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔ وہ ایک ہفتے سے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ظاہر شاہ کا تعلق ہری پور کے ملحقہ گاؤں گدوانیہ سے تھا۔