• news

فاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دی جائے: الطاف

لندن(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت خیبر پی کے سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو ایک الگ صوبے کی حیثیت دی جائے اور فاٹا کے عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی ترجیحی بنیادپریقینی بنائی جائے۔ الطاف حسین نے یہ مطالبہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ٹیلیفون پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔گفتگو میںفاٹاکے عوام کے مسائل پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ الطاف حسین نے کہا فاٹا کے مسائل کے حل پر فوری توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،فاٹا کو الگ صوبے کی حیثیت دینے سے ملک مضبوط ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن