• news

مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش، آئندہ سماعت پر حاضر نہ ہوئے تو ضمانت منسوخ کر دی جائیگی: خصوصی عدالت

کوئٹہ (ثناء نیوز) انسداد دہشت گردی  کی خصوصی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی  کر دی۔ پرویز مشرف کو پیر کے روز کی سماعت سے  استثنی دے دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نذیر احمد لانگو  نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل ذیشان  چیمہ نے درخواست دائر کی کہ ان کے موکل کو ایک روزہ حاضری سے استثنی دیا جائے۔ مشرف  کے وکیل نے اپنے موکل  کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔ میڈیکل رپورٹ سات رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی تھی عدالت نے قرار دیا کہ  آئندہ سماعت پر یہ رپورٹ قابل قبول نہیں ہو گی۔ عدالت نے کہا کہ بلوچستان  حکومت  سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مشترکہ  میڈیکل بورڈ تشکیل دے جو بتائے کہ پرویز مشرف بیماری کے باعث  عدالت میں  پیش ہو سکتے ہیں کہ نہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت  میں پیش کیا جائے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ  اگر آئندہ  سماعت پر پرویز مشرف  پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن