گلگت بلتستان اسمبلی، ارکان کےلئے سفارتی پاسپورٹس کے حق میں، فضل الرحمن پر خودکش حملے کیخلاف قراردادیں
گلگت (آئی این پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے ارکان کےلئے سفارتی پاسپورٹس کے اجراءکےلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے عبدالحمید نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے محرک نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں نے بھی اس بارے میں قراردادیں منظور کرکے مطالبہ کیا ہے کہ ارکان کو سفارتی پاسپورٹس جاری کئے جائیں ۔ دریں اثناءقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں خودکش حملے کیخلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی۔
قراردادیں