نوازشریف کا ماسٹر پلان ہے کوئی ڈکٹیٹر آکر انہیں نکالے: شیخ رشید
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ماسٹر پلان ہے ، کوئی ڈکٹیٹر آکر انہیں نکالے۔ حکومت کے سارے پراجیکٹ نندی پور کی طرح ناکام ہوں گے۔ نوازشریف جم کر لندن اور جرمنی برگر کھانے جائیں۔ میٹرو منصوبے گڑھے میں ہماری یا نوازشریف کی سیاست دفن ہوگی۔ شیشہ توڑنے والے کو 11 سال کی سزا ہوئی، سو آدمیوں کو گولی مارنے والوں کو ایک دن بھی سزا نہیں ہوگی۔ طاہر القادری کو پچ پر اسی طرح کھیلنا ہوگا جس طرح چھوڑ کر گئے۔ زرداری ملکی سیاست کے ڈبل شاہ ہیں، ہر بڑے آدمی نے گلوبٹ رکھا ہوا ہے۔
شیخ رشید