مصیبتوں نے کامیابی کی راہ دکھائی امریکہ میں مقیم مسلمان خاتون انیسہ کی روداد
واشنگٹن (بی بی سی) مصیبت کا سامنا کرنے کے بعد انیسہ تیلوار کا کاروبار صحیح طریقے سے بڑھنا شروع ہوا۔2002 میں وہ ایک کامیاب امریکی کاسمیٹکس کمپنی کی مالکن تھیں لیکن ان کی کمپنی کو ایک ایسا جھٹکا لگا کہ ان کے کاروبار کا مستقبل خطرہ میں پڑ گیا۔ انہوں نے کہا مصیبتوں نے کامیابی کی راہ دکھائی ہے۔ انیسہ کو احساس ہوا کہ امریکی ریاست اٹلانٹا میں قائم ان کی ’انیسہ انٹرنیشنل کمپنی‘ کے پاس مصنوعات بنانے والا کوئی نہیں رہالیکن چند برس بعد ہی ان کی کمپنی دنیا میں کاسمیٹکس اور میک اپ برشز بنانے والی سب سے بڑا کمپنی بن کر سامنے آئی۔ ایک طویل عرصے سے جنوبی کوریا سے ان کو مال فراہم کرنے والے کارخانے کے مالک نے انہیں مزید مال فراہم کرنے سے یہ کہا کر انکار کر دیا کہ وہ خود کاسمیٹکس کی فروخت شروع کر رہے ہیں۔