• news

روسی خلا باز امریکی ساتھیوں سمیت خلائی مشن سے واپس آگئے

قازقستان(آن لائن)روسی ساختہ سویوز راکٹ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تین امریکی ساتھیوں سمیت خلائی مشن واپس زمین پر پہنچ گیا۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے روسی خلاباز، میکسم سرایوو، نے امریکی ساتھی ریڈ وائیزمین اور جرمن خلا باز الیگزینڈر گریسٹ کے ساتھ قازقستان کے شمال مشرقی علاقے آرکالیک میں لینڈنگ کی۔ دوہزار گیارہ میں امریکہ کا خلائی شٹل پروگرام ختم ہونے کے بعد روسی راکٹ سوئیز خلا بازوں کو خلائی سٹیشن تک لانے لے جانے کا واحد ذریعہ بن چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن