پی ٹی آئی کی چار انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی چار انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی اور انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میںجسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس چودھری اعجاز احمد پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ورکرز پارٹی کے فریق وکیل بلال حسن منٹو کی جانب سے کیس میں التواءکی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی درخواست