چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت، اپوزیشن طارق پرویز پر متفق‘پیشکش ہوئی تو غور کرونگا: سابق چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے جسٹس (ر) طارق پرویز کے نام پر متفق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو نام بھجوانے سے پہلے طارق پرویز کی رضامندی پوچھی جائیگی۔ سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ طارق پرویز نے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر بننے کی پیشکش کی گئی تو غور کرونگا۔ مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔ باضابطہ طور پر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔