• news

حادثے کا شکار بس فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلائی جا رہی تھی، سانحہ سے 2 گھنٹے پہلے چالان ہوا

خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) خیرپور میں حادثے کا شکار بس کا تیز رفتاری پر گھوٹکی میں چالان بھی ہوا تھا۔ بس فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلائی جا رہی تھی۔ سانحہ سے دو گھنٹے قبل موٹروے پولیس نے چالان کیا۔ ذرائع موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ہے۔ چالان کے وقت بس میں چار افراد اوورلوڈ تھے۔ ڈرائیور نے ساڑھے سات سو روپے جرمانہ ادا کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن