مصطفی کھر کا بیٹا حسین کھر اغوا
لاہور (نامہ نگار) سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر کے بیٹے حسین کھر کو اغوا کر لیا گیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا حسین کھر کو جوہر ٹائون سے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے جبکہ غلام مصطفی کھر کا موبائل بند ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بتایا حسین کھر گاڑی میں گھر سے با ہر جا رہے تھے کہ اغوا کر لیا گیا۔