چودھری برادران کی ہدایتکاری میں لانگ مارچ اور دھرنے کی فلمیں بری طرح فلاپ ہو چکی ہیں: زعیم قادری
لاہور (خصوصی رپورٹر) ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ چودھری برادران کی ہدایتکاری میں لانگ مارچ اور دھرنے کی فلمیں بری طرح فلاپ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چودھری برادران کو شریف برادران فوبیا ہو گیا ہے۔ پرویزالٰہی جس خیالی گرینڈ الائنس کے سپنے دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہونگے کیونکہ عوام انکی اصلیت جان چکے ہیں اور ہر محاذ پر شکست ان کا مقدر ہے۔ چودھری برادران دوسروں پر الزامات لگاتے ہوئے اپنے پنجاب بینک سمیت دیگر کرپشن کے ریکارڈ بھول جاتے ہیں مگر عوام کی یادداشت اتنی کمزور نہیں۔