• news

شہلا رضا، حیدر عباس اور فیصل رضا عابدی کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

کراچی (نوائے وقت نیوز/ آئی این پی)  دہشت گردوں نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شہلا رضا،ایم کیو ایم کے  رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی اور پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو  خطوط کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی ۔ دہشت گردوں کے  یہ خط انفرادی طور پر تینوں رہنماؤں کو موصول ہو ئے ہیں جس میں تینوں رہنمائوں کو کسی بھی دن ان کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ شہلا رضا نے منگل کو اس حوالے سے سندھ اسمبلی کو بھی آگاہ کرتے ہوئے اپنی سکیورٹی میں اضافے بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن