• news

پاکستانی لڑکی نے عشق کا چکر دیکر 2بھارتی نوجوانوں کو جیل پہنچا دیا، ہندوستان ٹائمز کا دعویٰ

نیو دہلی (اے پی اے) بھارتی میڈیا اپنوں کی سازشوں کو پاکستان پر الزام بازی کیلئے استعمال کرنے کی مضحکہ خیز روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین کہانی میں اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو بھارتی افراد کو لاہور کی جیا مشرا نامی خاتون نے ورغلا کر جاسوسی پر لگا دیا اور قیمتی عسکری معلومات حاصل کرلیں۔ کہانی کے مطابق فیروز پور پولیس نے 38 سالہ شیو نارائن اور اسکے ایک دوست کو حسنی والا بارڈر اور نزدیکی علاقوں کی تصاویر خاتون جیا مشرا کو بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ شیونارائن کو جیا مشرا نے فیس بک کے ذریعے اپنے عشق میں پاگل کیا اور پھر اس پاگل پن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے حساس مقامات کی تصاویر بنانے پر لگادیا۔ محبوبہ نے عاشق سے کالے بچھوئوں کی فرمائش بھی کی اور پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضہ سے 15 زندہ اور 10 مردہ کالے بچھو بھی برآمد کرلئے گئے ۔ بھارتی سراغرساں اپنے ہی ملک کے خلاف جاسوسی کرنیوالے بھارتی شہریوں کی تفتیش کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن