• news

تھر میں قحط، خشک سالی کی سنگین صورتحال پورے ملک کی توجہ چاہتی ہے: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تھر میں قحط اور خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ ہسپتالوں میں علاج کی نامناسب سہولتوں کے باعث کئی بچے روزانہ دم توڑ رہے ہیں۔ تھر میں قحط، خشک سالی اور حکومتی بدانتظامی کی وجہ سے دردناک مناظر ہیں۔ تھر کی سنگین صورتحال اس وقت پورے ملک کی توجہ چاہتی ہے۔ تھر کے دردناک مناظر انتہائی دلخراش ہیں جنہیں دیکھ کر شاید کوئی آنکھ ہو جو اشکبار نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن