• news

ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اغوا کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک، تحقیقات شروع

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں اغواء کیس میں ملوث قیدی محمد صدیق پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کے بعد اس جیل میں 48گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد دو ہو گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ محمد صدیق کو چار ماہ اس جیل میں تھانہ صدر فاروق آباد نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا تھا پچھلے ماہ وہ علیل ہوگیا تو اسکا پہلے جیل کی ڈسپنسری میں علاج کرنے کی کوشش کی گئی مگر اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے فوری طور پر میوہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا، ڈسٹرکٹ جج نے محمد صدیق کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے سول جج شیخوپورہ کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن