محمد علی درانی کی والدہ سپردخاک، نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی سمیت اہم شخصیات کی شرکت
احمد پور شرقیہ (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی کی والدہ اور ملک کے معروف بیورو کریٹ غلام محمد درانی مرحوم کی اہلیہ کو گزشتہ روز یہاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ محمود پارک عید گاہ احمد پور شرقیہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے علاوہ مقامی عوامی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔