• news

وزیر اعظم کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی صوبائی کابینہ سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم نوازشریف کی پیروی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھی صوبائی کابینہ سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء سے گزشتہ چھ ماہ میں اپنی وزارتوں میں اٹھائے گئے اقدامات اور منصوبوں کے حوالے سے رپورٹ مرتب کر کے پیش کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق رپورٹ پیش کئے جانے کے بعد وزراء سے اپنی وزارتوں کی کارکردگی بارے بریفنگ بھی لی جائے گی۔
وزیراعلیٰ/کارکردگی رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن