• news

پرائیویٹ سکولز کے گروپ کے بائیکاٹ کے جواب میں بان کی مون کا ملالہ کی حمایت کا اعلان

نیویارک (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ملالہ یوسف زئی کی لڑکیوں کی تعلیم کی مہم کی حمایت کی ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے یہ بیان پاکستان میں پرائیویٹ سکولز کے ایک ادارے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی جانب سے ملالہ کی کتاب کے بائیکاٹ کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے ملالہ کو اقوام متحدہ کی بیٹی کہا ہے اور وہ ملالہ کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن