• news

کراچی ائر پورٹ حملہ : دہشتگردوں نے اے ایس ایف کی وردیاں ‘ جوتے بازارسے خریدے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ائر پورٹ حملہ میں گرفتار دہشتگردوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔گرفتار دہشتگرد سرمد، ندیم، آصف اور عیسیٰ کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے شاہ فیصل اور اختر کالونی میں رہائش اختیار کی ان میں 6 دہشتگرد شاہ فیصل اور 4 محمود اختر کالونی میں رہائش پذیر تھے۔ دہشتگردوں نے ائر پورٹ کی ریکی کے دوران 6 سے 7 بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کیں۔ دہشتگردوں نے اے ایس ا یف کی وردیاں اور جوتے مارکیٹوں سے خریدے۔

ای پیپر-دی نیشن