خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابی مہم کیلئے اخراجات کی حد مقرر
اسلام آباد (خبر نگار) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے اخراجات کی حد مقرر کر دی، یونین کونسل کے امیدوار انتخابی مہم پر پچاس ہزار روپے، تحصیل کونسل کے امیدوار دو لاکھ روپے اور ٹائون کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار انتخابی مہم میں دو لاکھ روپے تک خرچ کر سکیں گے، یونین کونسل کے لئے کاغذات نامزدگی فیس ایک ہزار ہوگی ۔