موٹروے پر چالان پالیسی پر نظرثانی کی جائے: قائمہ کمیٹی مواصلات
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے خیر پور میں بس حادثہ پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ اے کو سفارش کی ہے کہ موٹر وے پر چالان پالیسی پر نظر ثانی کر کے ردوبدل کیا جائے۔ ایک بار چالان کے باوجود غلطی کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا جائے۔چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے کمیٹی کو بتایا کہ اغوا شدہ انجینئرز کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ‘ این ایل سی رقوم کی ادائیگی کے معاملہ میں تعاون نہیں کر رہا۔ این ایل سی حکام کو کمیٹی میں طلب کیا جائے۔