آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 96 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کو آگاہ کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 96 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔ ان منصوبوں کیلئے فنڈز وفاقی حکومت فراہم کریگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لندن ملین مارچ کو حکومت کی اخلاقی حمایت حاصل تھی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو گا۔ گلگت بلتستان میں آفات یا بھارتی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی امدادی رقم 50ہزار سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔