بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے پر بدنما داغ، ایک تہائی کابینہ ملزموں پر مشتمل
نئی دہلی (اے پی اے+اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم مودی نے سیاست کو بدعنوانی اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب انکی کابینہ میں21 نئے وزراء میں سے 7 مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی کابینہ میں شامل ایک تہائی وزراء ایسے ہیں، جنہیں مختلف الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا ہے۔ ان میں اقدام قتل، ریاست مخالف مسلح اقدامات کیلئے اکسانا، مجرمانہ دھمکیاں اور دھوکہ دہی بھی شامل ہے۔ بھارتی کابینہ کے ارکان کی تعداد 66 ہو گئی ہے۔ ان میں سے پانچ وزراء کو سنگین نوعیت کے مقدمات کا سامنا ہے۔