علی گڑھ یونیورسٹی کی لائبریری میں لڑکیوںکا داخلہ ممنوع قرار
نئی دہلی(این این آئی)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے ذیلی گرلز کالج کی طالبات کو یونیورسٹی کی مشہور اور تاریخی لائبریری کی رکنیت یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا ہے کہ لڑکیوں کے لائبریری میں آنے سے لڑکوں کے غول کے غول ادھر کا رخ کریں گے اور نظم و ضبط اور گنجائش کا شدید مسئلہ پیدا ہوجائیگا۔