• news

داعش سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند پاکستان پہنچ گئے: رحمٰن ملک

لندن (آئی این پی ) سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے دعوی کیا ہے کہ داعش سے تعلق رکھنے والے والے انتہا پسند پاکستان پہنچ چکے ہیں، ایئرپورٹ پر پیش آنے والا واقعہ پری پلان تھا، میڈیا سے گفتگو میں رحمٰن ملک نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی انتہا پسند نوجوان وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ جو عالمی انتہا پسند تنظیم داعش سے منسلک ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں رحمٰن ملک نے کہا انھیں اس منصوبے کاعلم پہلے سے تھا۔ اسی لیے وہ جہاز کے اندر نہیں گئے۔ رحمٰن ملک نے بتایا کہ رواں ماہ برمنگھم میں بلاول بھٹو بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔
رحمن ملک


ای پیپر-دی نیشن