داعش کے وفد نے بلوچستان میں جنداللہ گروپ کی قیادت سے ملاقات کی، ترجمان کا دعویٰ
ڈیرہ اسماعیل خان /اسلام آباد (این این آئی)کالعدم عسکریت پسند گروپ جنداللہ نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے ایک وفد نے بلوچستان میں ان کی قیادت سے ملاقات کی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جنداللہ کے ترجمان فہد مروت کا کہنا ہے کہ ملاقات رواں ہفتہ ہوئی اور ملاقات کا مقصد یہ جاننا تھا کہ داعش کس طرح پاکستانی عسکریت پسند گروہوں کو متحد کر سکتا ہے۔ یاد رہے کہ جند اللہ پاکستان تحریک طالبان کی ایک شاخ ہے اور رواں ہفتہ ہی ٹی ٹی پی نے داعش کے ساتھ اتحاد کے اعلان پر اپنے ترجمان کو برطرف کر دیا تھا۔ شام اور عراق کے وسیع حصہ پر قابض داعش نے مشرق وسطی میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
ترجمان کا دعویٰ