سکیورٹی وجوہات، گوجرانوالہ انتظامیہ کا تحریک انصاف کو جناح سٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت سے انکار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصو صی) ضلعی انتظامی نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تحریک انصاف کو 19 نومبر کو جناح سٹیڈم گوجرانوالہ میں جلسہ کی اجازت دےنے سے انکار کردیا اور درخواست مسترد کردی ہے اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے کہا ہے کہ وہ جلسہ کے لئے متبادل جگہ کا انتخاب کریں۔ ڈی سی او آفس کی جانب سے ضلعی صدر تحریک انصاف گوجرانوالہ رانا نعیم الرحمن کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامےہ نے سٹی پولیس آفیسر سے جناح سٹےڈےم مےں جلسہ اجازت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور سپیشل برانچ گوجرانوالہ کی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے سکےورٹی اور دےگر وجوہات کی بنا پر جناح سٹیڈیم کو جلسہ کے لئے غےر موزوں قرار دےا ہے اس لئے ےہاں جلسہ کی اجازت نہےں دی جاسکتی۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن اور بیرسٹر علی اشرف مغل نے نوائے وقت کو بتایا کہ حکمرانوں کے ایماءپر انتظامیہ نے جناح سٹیڈیم میں جلسے کی درخواست مسترد کرکے بوکھلاہٹ کا ثبوت دیا ہے لیکن گوجرانوالہ کی عوام یہ فیصلہ کرچکی ہے کہ جلسہ بروقت اور بھرپور جناح سٹیڈیم میں ہی ہوگا کیونکہ عوام کے سونامی کو روکنا اب جعلی مینڈیٹ والوں کے بس میں نہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے اور کارکنوںسے ملاقاتوں کیلئے آج گوجرانوالہ آئیں گے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز چودھری آج عوامی سیکرٹریٹ میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ آئیں گے جہاں پر صوبائی صدر جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ ناراض نظریاتی کارکنوں سے بھی ملاقات کر کے گلے شکوے دور کروانے کی کوشش کریں گے۔
جلسہ کی اجازت/ انکار