• news

ایفی ڈرین کوٹہ کیس، استغاثہ کے دوگواہوں کی شہادتیں قلمبند

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد منشیات عدالت کے جج محمد اختر نے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف اے این ایف کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں ندیم انجم اور ارشد کی شہادتیں قلمبند کرنے اور وکیل صفائی ملک غلام مصطفی کندوال کی جرح کے بعد مزید شہادتوں کے لئے سماعت بدھ19نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر مزید آٹھ گواہوں کو شہادت کے لئے طلب کرلیا۔ گذشتہ روز سماعت کے موقع پر محمد حنیف عباسی، باسط عباسی، غضنفر علی، ناصر خان، سراج احمد، نزاکت علی، احمد بلال، رانا محسن خورشید عدالت میں حاضر تھے۔

ای پیپر-دی نیشن