ملالہ یوسف زئی کی کتاب ’آئی ایم ملالہ‘ کا تیلگو زبان میں ترجمہ
نئی دہلی (اے پی پی) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی کتاب ’آئی ایم ملالہ‘ کا تیلگو زبان میں ترجمہ چھپ گیا۔ اس سلسلے میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس کا اہتمام وزاق چلڈرن کلب نے کیا تھا۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ کتاب کا تیلگو زبان میں ترجمہ سلیمہ مہیش درگہ نے کیا ہے۔