• news

عمران ترقی پسند داعش کی نئی شکل ہے: حافظ حسین احمد

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے اگر مولانا فضل الرحمن اور عاصمہ جہانگیر کی دوستی ہو جانے کا واقعہ واقعی وقوع پذیر ہو چکا ہے تو یہ تو ثابت ہوگیا کہ عمران خان پاکستان کی ترقی پسند داعش کی نئی شکل ہے جو آپس کے مخالفین کو بھی اکٹھے کر رہی ہے، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر عمران خان دوسروں پر اتنے پتھر پھینکیں جتنے جواب میں برداشت بھی کر لیں کیونکہ ان کی دوستیاں سب کے سامنے ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد سے کوئٹہ روانگی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ الزام فضل الرحمن اور عاصمہ جہانگیر میں دوستی ہوچکی ہے دراصل اس بات کا اعتراف ہے عمران پاکستان کی ترقی پسند داعش ہیں کیونکہ ان کی پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے کی گئی حرکتوں کی وجہ سے فضل الرحمن اور عاصمہ جہانگیر ان کے خلاف ایک زبان بولے۔ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے سوال پر انہوں نے کہا وہ تو جلد یا بدیر کوئی بن ہی جائے گامگر خداکا شکر ہے عمران خان نے یہ مطالبہ نہیں کر دیا ڈی جی آئی ایس آئی یا ڈی جی ایم آئی کو چیف الیکشن کمشنر لگا دیا جائے ورنہ وہ فوج کو ایک بار پھر بند گلی میں دھکیل دیتے۔

ای پیپر-دی نیشن