• news

سندھ ہائیکورٹ نے فہد عزیز پرتشدد سے متعلق درخواست مسترد کردی

کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر تشدد سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے نجی ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست مسترد کی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق فہد عزیز پرتشدد کے نشان نہیں ملے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے درخواست دائرکی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فہد کو شادی کے روز حراست میں لے کر پولیس تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ درخواست میں شاہد حیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن