حطار: کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالا نوجوان میت کو غسل کے دوران زندہ ہوا، تھوڑی دیر بعد پھر مر گیا
حطار (آن لائن) حطار کے نواحی علاقہ بانڈی گلو میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا نوجوان میت کو غسل دیتے وقت زندہ ہوکر تھوڑی ہی دیر بعد مردہ ہوگیا، 18سالہ نوجوان ارشد ولد تصور جو کہ گزشتہ روز اپنی ویلڈنگ کی دکان پر کام کر رہا تھا کہ اچانک لوہے کا راڈ بجلی کے ننگے تاروں سے چھو گیا جس سے نوجوان بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا چھوٹا بھائی دانش زخمی ہوگیا تاہم نوجوان کی ہلاکت کا اعلان ہونے کے بعد جب اس کی میت کو غسل دیا جارہا تھا تو اچانک نوجوان کے جسم میں حرکت پیدا ہوئی جس پر مقامی لوگوں نے مشاورت کر کے نوجوان کو فوری طور پر مٹی میں دفن کرنے کے علاوہ ہسپتال بھی لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔