• news

مانیٹری پالیسی کا اعلان پرسوں ہوگا، شرح سود میں کمی کا امکان

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آئندہ دہ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ہفتہ 15نومبر کو کرے گا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے جس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور سٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری آئے گی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج کے سینئر بروکرز جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کامیاب دورہ چین کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے تاہم اگر سٹیٹ بنک نے نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا تو سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی آئے گی۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر خواجہ خاور رشید کے مطابق شرح سود زائد ہونے اور پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں لہٰذا سٹیٹ بنک کے حکام کو چاہئے کہ وہ آئندہ آنے والی نئی مانیٹری پالیسی میں فوری طورپر شرح سود میں کمی کرے تاکہ ملک کے اندر صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن