کراچی کے حساس مقامات کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والی این جی او کے دفتر پر چھاپہ، 7افراد گرفتار
کراچی (آئی این پی) پولیس نے ایک نان گورنمنٹ آرگنائزیشن (این جی او)کے دفتر پر چھاپہ مار کر عملے کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ آئی میپ نامی این جی او کے دفتر میں غیرقانونی طور پر سندھ کے حساس مقامات کی ڈیجیٹل میپنگ کی جا رہی تھی۔ حساس مقامات میں کراچی اور سندھ کے ایئرپورٹس اور نیو کلئیر پلانٹ ’کینپ‘ سمیت کئی حساس مقامات شامل ہیں۔