• news

جماعت الاحرار نے واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ کرنے والے کی تصویر جاری کر دی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے واہگہ بارڈر پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار کی تصاویر جاری کر دیں۔ 25 سالہ حملہ آور کی شناخت حنیف اللہ عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق افغان سرحد سے ملحقہ مہمند ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔ ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حنیف اللہ نے ہی واہگہ بارڈر پر تقریب کے اختتام پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ وہ حملہ کی ویڈیو بھی جاری کرینگے۔ احسان اللہ کے مطابق یہ حملہ طالبان اور قبائلیوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کا ردعمل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن