• news

ساف ویمن فٹبال: دفاعی چیمپئن بھارت اور بنگلہ دیشنے میچز جیت لئے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) تیسری ساف ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے تیسر روز دفاعی چیمپئن بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ دفاعی چیمپئن بھارت نے مالدیپ کو8-1 سے ہرایا۔بھارتی کھلاڑی بالا دیوی کو چیمپیئن شپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا۔میچ کے آخری مراحل میں افغانستان کی گول کیپر گول پوسٹ سے ٹکرا کر زخمی ہو گئیں انہیں پولی کلینک ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے ماتھے پر دو ٹانکے لگا کر ڈسچارج کر دیا گیا۔ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔جناح سٹیڈیم میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سردار نوید حیدر نے جب مائیک پر ان کا خطرے سے باہر ہونے کا اعلان کیا توسٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے افغان ٹیم کے سپورٹرز نے زوردار نعرہ لگا کر اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔

ای پیپر-دی نیشن