آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: یونس خان بلے بازوں میںپانچویں نمبر پر آگئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹیسٹ کی تازہ رینکنگ جاری کر دی گئی۔، ٹیسٹ کرکٹ میں 28 ویں سنچری بنانیوالے یونس خان بیٹنگ رینکنگ میں چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ، جبکہ آٹھویں پوزیشن پر موجود کپتان مصباح الحق نے کیریئر بیسٹ 842 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ اظہر علی بھی ایک سیڑھی پار کر کے 17 ویں نمبر پر پہنچے ، باﺅلنگ رینکنگ میں پابندی کے شکار سعید اجمل کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے ، ذوالفقار بابر 31 ویں اور لیگ سپنر یاسر شاہ 35 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ، ٹیسٹ آل راو¿نڈر کیٹیگری کے ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔