• news

قومی ٹیم کی کامیابی خوش آئند، دوسرے میچ میں تبدیلیاں کی جائیں : سابق کرکٹرز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دی ہے۔ سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا تھا کہ امارات کی وکٹوں پر ہوم سیریز کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ اگلے دو میچز میں ٹیم میں ایک دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے تاکہ ان کھلاڑیوں کو بھی اعتماد حاصل ہو۔ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہناتھا کہ بورڈ کو چاہئے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا چاہئے۔ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے ٹیم میں چند تبدیلیاں ضرور کریں۔ سابق فاسٹ باﺅلر سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کھلاڑی اور کپتان سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن