قائداعظم ٹرافی : لاہور لائنز فالوآن کا شکار، کامران اکمل کی ڈبل سنچری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور مرحلوں میں لاہور کی ٹیموں کی ناقص کار کردگی کا سلسلہ جار ی ہے۔ نیشنل بینک کی پہلی اننگز کے 542رنز کے جواب میںلاہور لائینز کی ٹیم 159رنز بناکر فالو آن کا شکار ہو گئی ۔ نیشنل بینک نے پہلی اننگز نو وکٹوں پر 542رنز بناکر ڈکلیئر کر دی ،وکٹ کیپر کامران اکمل 275رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ حماد اعظم نے چھ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔لاہور ایگلز کی ٹیم کراچی زیبراز کی پہلی اننگز 257رنز کے جواب میں198رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی۔ احمد اقبال نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔