سنگیتا کا 2 نئی فلمیں بنانے کا اعلان
لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایت کارہ سنگیتا نے دو نئی فلمیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ایک فلم عشق پازیٹو ہے اور دوسری فلم کراچی کے ایک پروڈیوسر کے ساتھ سائن کی ہے۔ دونوں فلموں کی شوٹنگز جلد شروع ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فلمیں اردو زبان کی ہیں اور معیاری ہیں امید ہے کہ ان فلموں کی ریلیز سے فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا۔