• news

تحریک انصاف لوٹوں کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتی، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے: گیلانی

کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوٹوں کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتی، عمران خان جلاﺅ گھیراﺅ چھوڑ کر پارلیمنٹ میں آئیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔،دوسری پارٹی کے کارکنوں کو توڑ کر انقلاب نہیں آتا۔، انقلاب صرف نظریاتی کارکنوں کے ذریعے آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی ایم این اے تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو رہا، انقلاب صرف ذوالفقار علی بھٹو لائے تھے،تحریک انصاف لوٹوں کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتی۔

گیلانی

ای پیپر-دی نیشن